Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اب تبتی طب کے ماہرین بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر سکیں گے! نوٹیفکیشن جاری

Admin
By Admin
Sep 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

اب تبتی طب کے ماہرین بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر سکیں گے! نوٹیفکیشن جاری
اب تبتی طب کے ماہرین بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر سکیں گے! نوٹیفکیشن جاری — September 28, 2026
اب تبتی طب کے ماہرین بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر سکیں گے! نوٹیفکیشن جاری
اگر ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی یا آیوروید کے ڈاکٹر دستیاب نہ ہوں تب بھی کام چل جائے گا۔ گھر پر اچانک کسی عزیز کی موت ہو جائے اور وہاں تبتی طب کا کوئی ماہر موجود ہو تو وہ بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر سکے گا۔ اس سلسلے میں نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے نئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کی موت ہسپتال یا صحت کے کسی ادارے سے باہر ہوتی ہے تو فارم 4-اے پر موت کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ایم بی بی ایس، ہومیوپیتھک اور انڈین سسٹم آف میڈیسن سے وابستہ کسی بھی ڈاکٹر کی جانب سے جاری کیا جا سکتا ہے۔ اسی انڈین سسٹم آف میڈیسن میں ’سووا رِگپا‘ بھی شامل ہے۔
محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ سووا رِگپا بنیادی طور پر ہمالیائی خطے کا ایک قدیم روایتی طبی نظام ہے۔ بھارت کے لداخ، ہماچل پردیش، سکم اور اروناچل پردیش میں اس طبی طریقہ? علاج کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ مغربی بنگال کے دارجلنگ میں بھی سووا رِگپا طریقہ? علاج طویل عرصے سے رائج ہے۔سووا رِگپا یا تبتی طب کا نظامِ علاج ’انڈین سسٹم آف میڈیسن‘ میں شامل ہے۔ مرکزی آیوش محکمہ کے تحت ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا رِگپا‘ لداخ کے دارالحکومت لیہہ میں قائم ہے۔

اب تبتی طب کے ماہرین بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر سکیں گے! نوٹیفکیشن جاری...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn