Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

لفافہ انتخابی نشان کے معاملے میں ہائی کورٹ برہم، فیصلہ محفوظ

Admin
By Admin
Sep 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

لفافہ انتخابی نشان کے معاملے میں ہائی کورٹ برہم، فیصلہ محفوظ
لفافہ انتخابی نشان کے معاملے میں ہائی کورٹ برہم، فیصلہ محفوظ — September 28, 2026
لفافہ انتخابی نشان کے معاملے میں ہائی کورٹ برہم، فیصلہ محفوظ
لفافہ انتخابی نشان سے متعلق تنازع کے مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ تاہم کلکتہ ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے کو فی الحال مو¿خر کر دیا ہے۔ جسٹس کرشنا راو¿ نے اس مقدمے میں فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ پیر کو ہونے والی سماعت کے دوران بھی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف سخت ناراضی کا اظہار کیا۔
ریاست کے دو اسمبلی حلقوں نندی گرام اور ریجینگر میں آئندہ 6 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ اس سے پہلے ’لفافہ‘ انتخابی نشان کو لے کر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے عبوری حکم کے تحت یہ نشان رتِبرتا کے خیمے کو دیا ہے۔ حالانکہ یہ نشان ہمیشہ سے آئی ایس ایف کے پاس رہا ہے۔ کمیشن کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ناو¿شاد صدیقی نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
اس مقدمے میں عدالت نے الیکشن کمیشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس کرشنا راو¿ نے کہا، ”اگر الیکشن کمیشن جانبدارانہ رویہ اختیار کرے تو پھر عدالت کے پاس کیا کرنے کو رہ جاتا ہے؟ کمیشن کا فیصلہ غیر جانب دار ہونا چاہیے۔ اگر یہ نشان کسی کو بھی نہیں دیا جاتا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ فری سمبل ٹھیک ہے، لیکن پھر آپ نے یہ نشان کسی دوسرے کو کیوں دیا؟ اسمبلی انتخابات میں جس جماعت نے ایک نشان پر الیکشن لڑا تھا، وہی نشان آپ نے کسی اور کو کیوں دے دیا؟“
الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب دیا گیا، ”کسی بھی سیاسی جماعت کو ایک ہی فری سمبل دو مرتبہ سے زیادہ نہیں دیا جا سکتا۔ انتخابی نشان کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔ جہاں قانونی حق موجود ہی نہیں، وہاں دعویٰ کیسے کیا جا سکتا ہے؟“

لفافہ انتخابی نشان کے معاملے میں ہائی کورٹ برہم، فیصلہ محفوظ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn