Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایران نے آبنائے ہرمز سے زیادہ سے زیادہ تیل کی ترسیل کی اجازت دینے سے آگاہ کیا ہے: جے ڈی وینس

ایران نے آبنائے ہرمز سے زیادہ سے زیادہ تیل کی ترسیل کی اجازت دینے سے آگاہ کیا ہے: جے ڈی وینس

واشنگٹن (8 اگست 2026): نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے زیادہ سے زیادہ تیل کی ترسیل کی اجازت دینے سے آگاہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس نے کہا کہ امید ہے کہ خلیج سے اتنی ہی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوگی جتنی تنازع شروع ہونے سے پہلے ہو رہی تھی، خلیجی اتحادی بھی یہی چاہتے ہیں کہ تیل اور گیس کی ترسیل تنازع سے پہلے کی سطح پر آئے۔


نائب امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اب صرف باتوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ایرانی نظام میں کچھ لوگ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس لینے کی بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز پر فیس عائد کرنے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، آبنائے ہرمز کے معاملے پر دیکھتے ہیں کہ ایرانی حکام کی جانب سے عملی طور پر کیا ہوتا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn