ایران نے اقوامِ متحدہ کو ایک خط لکھ کر امریکہ کی جانب سے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنے کی دھمکی کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو ایسی دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں ایران کے سفیر اور ناظم الامور غلام حسین درزی کے دستخط سے لکھا گیا یہ خط اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کو بھیجا گیا ہے۔
خط میں ایرانی نمائندے نے دونوں عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ’فوری طور پر امریکہ اور اسرائیلی حکومت سے غیر قانونی دھمکیاں ختم کرنے اور اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے لازمی قواعد کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پابندی کرنے کا مطالبہ کریں۔‘
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے گذشتہ ہفتے متعدد امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران پر حملوں کے نئے منصوبے تیار کیے ہیں، جن میں ’مدر آف آل بمز‘ کے نام سے معروف بم کے ممکنہ استعمال کا آپشن بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیتے ہیں تو اس نوعیت کے بم کا استعمال زیرِ غور آپشنز میں سے ایک ہے۔
ایران نے اقوامِ متحدہ کو ایک خط لکھ کر امریکہ کی جانب سے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنے کی دھمکی کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو ایسی دھمکیاں دینے سے روکا جا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments