International

حماس کا اسرائیلی فوجیوں کیخلاف مزید حملے جاری رکھنے کا اعلان

حماس کا اسرائیلی فوجیوں کیخلاف مزید حملے جاری رکھنے کا اعلان

غزہ کے شہر بیت حنون میں 5 اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ رویا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں اسرائیلی فوج کو مزید نقصان پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقے میں قابض فوج کی مسلسل موجودگی سے بھی خبردار کیا۔ ابو عبیدہ کی جانب سے یہ بیان حماس کے بیت حنون میں کی گئی حالیہ کارروائی کے بعد سامنے آیا جس میں سڑک کنارے نصب بم سے 5 اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، حملے میں متعدد زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان القسام بریگیڈز نے کہا کہ بیت حنون آپریشن ہمارے بہادر مجاہدین کی طرف سے کمزور اسرائیلی قابض فوج کیلیے ایک دھچکا ہے جس نے میدان میں قبضے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مزاحمت کار غزہ پٹی کے شمال سے اس کے جنوب تک دشمن کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں اس سے ہر روز دشمن کا اضافی نقصان ہوگا۔ ابو عبیدہ نے واضح کیا کہ اگر اسرائیلی فوجی حماس کے حملوں میں فی الحال بچنے میں کامیاب بھی ہوگئے تو انہیں بعد میں جہنم واصل کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments