National

جسٹس کرشنن ونود چندرن کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا

جسٹس کرشنن ونود چندرن کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا

نئی دہلی، 13 جنوری: پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کرشنن ونود چندرن کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی تقرری کا اعلان کیا۔ قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صدرجمہوریہ نے جسٹس چندرن کو چارج سنبھالنے کی تاریخ سے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی میں جسٹس بی آر گوئی،جسٹس سوریا کانت،جسٹس رشیکیش رائے اور جسٹس ابھے ایس اوکا پر مشتمل کالجیم نے 7 جنوری 2025 کو متفقہ طور پر ان کی ترقی کی سفارش کی تھی۔ کالجیم نے اپنی میٹنگ میں سپریم کورٹ میں تقرری کے اہل ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور سینئر ججوں کے ناموں پر غور و خوض کے بعد جسٹس چندرن کا انتخاب کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments