Entertainment

گوہر خان کی کوئی چیز برداشت نہ ہوئی تو خاموش نہیں رہوں گا، اسماعیل دربار

گوہر خان کی کوئی چیز برداشت نہ ہوئی تو خاموش نہیں رہوں گا، اسماعیل دربار

معروف موسیقار، گیت نگار، زید دربار کے والد اور اداکارہ گوہر خان کے سسر اسماعیل دربار نے کہا ہے کہ مجھےحق ہے کہ اپنی بہو کو کام کرنے سے روکوا دوں۔ گوہر خان اور زید دربا کی شادی 2020ء میں ہوئی اور 3 سال بعد اُن کے ہاں پہلے بیٹے زہان کی پیدائش ہوئی جبکہ رواں برس ستمبر میں انہوں نے دوسرے بیٹے کو خوش آمدید کہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسماعیل دربار نے کہا کہ اگرچہ میں گوہر خان کو کام کرنے سے نہیں روک سکتا لیکن کچھ چیزیں مجھے برداشت نہیں ہوتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کسی چیز کو برداشت نہیں کر پائے تو خاموش نہیں رہیں گے بلکہ براہ راست گوہر خان سے بات کریں گے۔ اسماعیل دربار نے اپنی بیوی کی مثال بھی دی اور کہا کہ عائشہ نے بچوں کی خاطر کام چھوڑ دیا تھا حالانکہ اُن کی اچھی خاصی آمدنی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ ایک روایتی اور قدامت پسند خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جس میں بولڈ یا فحش مناظر دیکھنا ناپسند کیا جاتا ہے، گوہر خان اب ہمارے خاندان کا حصہ ہے، اس لیے عزت و وقار کی حفاظت کی ذمے داری سب پر عائد ہوتی ہے۔ معروف موسیقار نے یہ بھی کہا کہ گوہر اور زید کا رشتہ بہت اچھا ہے، سچ یہ ہے کہ اداکارہ بہترین ماں ہے، میں اسے کام سے روکنے کا حکم نہیں دے سکتا، یہ حق صرف زید کو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سیدھی بات کرنے والا آدمی ہوں، صرف یہ جانتا ہوں اگر مجھے کوئی چیز برداشت نہ ہو تو میں خاموش نہیں رہتا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments