معروف پاکستانی اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے سابق بالی وڈ اداکارہ ثنا خان نے ملاقات کی جس دوران ان کے بیٹے طارق جمیل کو مولانا نے گود میں لے لیا۔مولانا طارق جمیل ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں ثنا خان بھی شوہر انس سید کے ساتھ عمرے کی سعادت کے لیے موجود ہیں اور ثنا ءخان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات بھی سعودی عرب میں ہی ہوئی ہے۔ سابق اداکارہ ثنا خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اکاو¿نٹ پر شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان اور انس سید کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے جسے مولانا طارق جمیل نے اپنی گود میں لیا اور بچے کو مولانا طارق جمیل کی جانب سے بوسہ دیتے ہوئے پیار بھی کیا گیا۔ سابقہ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل کی دل کی گہرائیوں سے محبت اور عزت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ جونیئر طارق جمیل کی سینئر مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی، مولانا صاحب کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتے ہیں، یہ وہ انسان ہیں جن کا دل بھی خوبصورت ہے اور مولانا صاحب میرے اور مجھ جیسے بہت سے لوگوں کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہیں۔ثنا خان کی جانب سے دعا دیتے ہوئے لکھا گیا کہ میری دعا ہے کہ اللہ مولانا صاحب کی ہمیشہ حفاظت فرمائے اور انہیں صحت سے نوازے۔ یاد رہے کہ سابق اداکارہ نے مولانا صاحب سے عقیدت رکھتے ہوئے ان کی اجازت سے اپنے بیٹے کا نام بھی طارق جمیل ہی رکھا ہے۔
Source: Social Media
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت