Sports

جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ توڑا فیڈرر کا ریکارڈ

جوکووچ نے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ توڑا فیڈرر کا ریکارڈ

لندن، 5 جولائی :ساتویں سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے کوالیفائر رومن صفیولن کو اتوار کے روز چار سیٹوں میں 7-6، 6-3، 3-6، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ومبلڈن میں گراس کورٹ ماسٹر راجر فیڈرر کا گراس کورٹ میجر میں سب سے زیادہ مردوں کے سنگلز میچ جیتنے کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن، 39 سالہ جوکووچ اب ومبلڈن میں 106 سنگلز جیت کے ساتھ، مردوں کے درمیان ہمہ وقتی ریکارڈ کے معاملے میں فیڈرر سے آگے نکل گئے ہیں، سابق ڈبلیو ٹی اے نمبر ایک مارٹینا ناوراتیلووا (120) واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس سے زیادہ جیت حاصل کی ہیں۔ سات مرتبہ کے چیمپئن مسلسل نویں مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔ نواک جوکووچ اپنے کیریئر کا زیادہ تر وقت ٹینس ریکارڈ بک کو نئے سرے سے ترتیب دینے میں گزارا ہے ۔ اور اگرچہ 39 سالہ کھلاڑی اتوار کو ومبلڈن میں اپنے سب سے اچھے فارم میں نہیں تھے ، پھر بھی انہوں نے آل انگلینڈ کلب میں ایک اور کارنامہ انجام دینے کا راستہ تلاش کر ہی لیا۔ پرجوش کوالیفائر رومن صفیولن نے سینٹر کورٹ پر سات بار کے چیمپئن کو کڑی ٹکر دی، لیکن بالآخر جوکووچ نے اپنی رفتار حاصل کرتے ہوئے 7-6 (6)، 6-3، 3-6، 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی گراس کورٹ کے اس بڑے ٹورنامنٹ میں مسلسل نویں مرتبہ اور مجموعی طورپر 17ویں بار کوارٹر فائنل میں پہنچے ۔ چیمپیئن شپ میں اپنی 106 ویں سنگلز فتح کے ساتھ، 39 سالہ جوکووچ نے کسی بھی مرد کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ جیت کے راجر فیڈرر کے آل ٹائم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان سے زیادہ جیت درج کرنے والی واحد کھلاڑی سابق ڈبلیو ٹی اے لیجنڈ مارٹینا ناوراٹیلووا (120) ہیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments