نئی دہلی، 23 جولائی :وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپوزیشن بالخصوص کانگریس کے ذریعہ عام بجٹ کو مودی حکومت بچاؤ بجٹ قرار دینے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو انڈیا گروپ 230 سیٹیں نہیں لاسکا وہ 240 سیٹیں لانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کیا نصیحت دے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ میں موجودہ مالیاتی عام بجٹ پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں جب اس بارے میں پوچھا گیا تو محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بجٹ ضرورت مند ریاستوں کی مدد کے لیے بجٹ کا التزام کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ کسی کو خوش کرنے یا ناراض کرنے کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 37 پارٹیوں کا اتحاد 230 کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا، وہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے بارے میں کیا کہہ سکتاہے۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے بجٹ کو ’کرسی بچائے‘ رکھنے کے لئے اتحادیوں کی بات مان کر انہیں خوش کرنے والا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ اس میں کانگریس کے انصاف کے ایجنڈے کی نقل کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ بجٹ میں مغربی بنگال پر خصوصی توجہ نہ دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کو ذہن میں رکھا گیا ہے۔ بجٹ تقریر میں جن کا نام نہیں ہے ان کو بھی تمام مرکزی اسکیموں کا فائدہ ملتا ہے اور ملتا رہے گا، لیکن کچھ ریاستیں ہیں جو مرکزی اسکیموں کو نافذ ہی نہیں کررہی ہیں۔
Source: uni news
تھرور نے سرزنش کی تو کولمبیا نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنی دھن بدل دی۔ پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بیان واپس لے لیا
سہارنپور میں زیر تعمیر مسجد منہدم، کانگریسی رکن پارلیمان عمران مسعود نے کارروائی پر اٹھائے سوال
تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد
ہردوئی میں کار کھائی میں گری، پانچ کی موت، چھ کی حالت نازک
مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں دو سال بعد کورونا کی واپسی، عوام سےاحتیاط کی اپیل
بہار : پٹنہ میں ٹل گیا ٹرین حادثہ، مسافروں نے کہا- ایسا لگا کہ اب سب کچھ ختم ہو جائے گا
مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں دو سال بعد کورونا کی واپسی، عوام سےاحتیاط کی اپیل
ہردوئی میں کار کھائی میں گری، پانچ کی موت، چھ کی حالت نازک
تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد
سہارنپور میں زیر تعمیر مسجد منہدم، کانگریسی رکن پارلیمان عمران مسعود نے کارروائی پر اٹھائے سوال
دہلی میں کورونا وائرس سے ایک خاتون کی موت، دارالحکومت میں کووڈ-19 کے 104 ایکٹیو کیسز
منی پور کے کچھ علاقوں میں سیلاب سے معمولات زندگی متاثر
آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ترین مہم ، گولی کا جواب ملے گاگولی سے: مودی
نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں عباس انصاری کو 2 سال کی قید