لاہور 12اکتوبر:پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلے روز کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف دو رنز بنا کر تیسری گیند پر ہی کگیسو ربادا کا شکار بن گئے ۔ کپتان شان مسعود اور امام الحق نے 161 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو استحکام بخشا۔ شان مسعود 76 رنز بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔ چائے کے وقفے سے پانچ منٹ قبل امام الحق 93 رنز پر کیچ آ¶ٹ ہوکر سنچری سے محروم ہوگئے ۔ سعود شکیل بھی پہلی ہی گیند پر بولر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 23 رنز بناکر چلتے بنے ۔ محمد رضوان (62 ناٹ آ¶ٹ) اور آغا سلمان (52 ناٹ آ¶ٹ) نے چھٹی وکٹ پر 114 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سینوران متھوسامی نے دو جبکہ کگیسو ربادا پرینیلان سبرائین اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہیں کرسکے ، ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے ۔ ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی۔
Source: uni news
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی