جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل کو قومی سلیکشن کمیٹی کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں اور کپتان شان مسعود ہوں گے۔ بیان کے مطابق ٹیم میں تین نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے جن میں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں ہو گا۔ بیان کے مطابق پہلے ٹیسٹ سے قبل سکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا۔ ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی چار اکتوبر کو سکواڈ جوائن کریں گے۔ سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی اور خرّم شہزاد بھی شامل ہیں۔ سپنرز میں نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق سیریز سے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے جو آٹھ اکتوبر تک جاری رہے گا۔
Source: Social media
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان