Activities

جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور لونی کے زیرِ اہتمام  تیرہ روزہ اصلاحِ معاشرہ کا نواں عظیم الشّان اجلاس منعقد!

جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور لونی کے زیرِ اہتمام تیرہ روزہ اصلاحِ معاشرہ کا نواں عظیم الشّان اجلاس منعقد!

جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور کے ذمّہ داران کے ذریعہ علاقہ کی تمام مساجد میں ترتیب وار تشکیل دئے گئے”جاری ١٣ روزہ اصلاحِ معاشرہ“کا نواں عظیم الشّان پروگرام کل بتاریخ ١٠ جمادی الاول بمطابق 24 / نومبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب جنرل سکریٹری جمیعتہ علماء شہر لونی کی زیرسرپرستی” مدرسہ والی مسجد بہٹہ حاجی پور “ میں منعقد ہوا،جس کی صدارت مولانا محمد مشتاق صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور و ڈائریکٹر فلاح دارین ماڈرن پلک اسکول ،جبکہ قیادت محترم قاری عبدالجبّار صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور وخازن جمعیتہ علماء شہر لونی نے فرمائی ، اس موقع پر نظامت کے فرائض مولانا محمد طیب قاسمی نامہ نگار روزنامہ قومی صحافت و امام وخطیب محمدی مسجد شیواٹیکا بہٹہ نے انجام دئے،پروگرام کا آغاز قاری محمد کوثر استاذ مدرسہ ہذا کی تلاوتِ کلام پاک اور حافظ محمدصادق متعلم مدرسہ ہذا کی نعت پاک سے ہوا.! بعدہ مہمانِ خصوصی " حضرت مولانا محمودالحسن صاحب قاسمی مبلغ جامعہ محمودیہ گڈھ مکتیشور ہاپوڑ " نے تعلیم کی اہمیت اور ضرورت" مذکورہ عنوان پرمفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا موضوع نہایت اہم ترین موضوع ہے ، یہ تعلیم سے متعلق موضوع ہے مجھے اسی پر بات کرنی ہے: لیکن اس سے پہلے میں جمیعتہ علماء حلقہ بہٹہ کے ائمہ و علماء کو مبارکباد دینا چاہتاہوں جو اس پورے علاقے کے اندر شاندار طریقے پر یہ اصلاحی پروگرام منعقد کر رہے ہیں : بعدہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل اہل مکہ کا یہ حال تھا کہ جہالت ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ؛ لیکن جب اللہ کے پیارے حبیب علیہ السلام اس دنیا میں تشریف لائے اور قرآن مقدس جیسی عظیم الشان کتاب کا آپ کے اوپر نزول ہوا تو پھر وہ لوگ قرآنی تعلیمات سے وابستہ ہوتے گئے ، باقاعدہ علم کے متلاشی نظر آنے لگے تو معلم انسانیت جناب رسول اللہ ﷺ سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ تعلیم اس وقت بھی اہمیت کی حامل تھی اور آج بھی ہے : دریں اثنا فرمایا کہ : تعلیم کے بغیر انسان جہالت کے پردے چاک نہیں کرسکتا ، جب تک علم حاصل نہ کرلے ، علم کی روشنی سے خود کو روشن نہ کرلے ، تو جہالت کا خاتمہ ممکن نہیں بلکہ دشوار ہے؛ اس کے بعد مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے معزز مہمان مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب جن کی زیر سر پرستی یہ اصلاحی اجلاس منعقد ہو رہے ہیں ان کو مختصر وقت کے لئے گفتگو کرنے کی دعوت دی گئ ، حضرت نے مختصر وقت میں "تعلیم " کے حوالے سے نہایت شاندار ، بہت عمدہ ، اور نہایت مؤثر گفتگو کی فرمایا کہ: لاک ڈاؤن سے پہلے بات ہے ایک سروے کے مطابق مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد فقط ڈھائی فیصد تھی ، باقی آپ کے ساڑھے ستانوے فیصد بچے کہاں ہیں ؟ ان کے لئے کون فکر کر رہاہے ، ان کو تعلیم سے کون جوڑے گا، یہ ہم سب کی ذمےداری ہے ، مزیدگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ : آپ اپنے بچوں کی ،ڈاکٹر، انجینئر، فروفیسر، ضرور بنائیے آپ ان کو عصری تعلیم سے وابستہ کیجئے کوئی عالم، یا مفتی، آپ کو ہرگز نہیں روکے گا ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کی دینی تعلیم کی بھی فکر کیجئے ۔! اخیر میں یہ اصلاحی اجلاس مہمان خصوصی مولانا محمدعامر صاحب دامت برکاتہم امام وخطیب مسجد صحابتہ الرسول پوجا کالونی کی دعا پر بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا.! اس موقع پر تشریف لانے والے ائمہ و علماء کرام کے اسماء گرامی یہ ہیں ، قاری عبدالواجد صاحب لونی ، مولانا محمد دلشاد صاحب عمر مسجد بہٹہ ، مولانا مفتی محمدمہربان قاسمی صاحب امام شاہی جامع مسجد بہٹہ حاجی پور، قاری محمدسلیمان صاحب اندراپوری ، مولانا محمد شاہنواز بلال مسجد بارڈر بہٹہ ، مولانا محمدکوثر صاحب ایک مینارہ مسجد، مولانا محمدغفران صاحب، مولانا سعید میواتی۔قاری دانش صاحب راہل گارڈن ، حافظ سعید صاحب بہٹہ ، قاری محمد جعفر سنگم وہار ، قاری محمدطالب لونی، حافظ محمدشاہد شیواٹیکا، ان کے علاوہ پروگرام میں علاقہ واطراف کے بیشتر نوجوانوں کے ساتھ ایک جمّ غفیر نے شرکت کی.! پروگرام کے اختتام کے پر " مدرسہ ہذا کے صدر مدرس" محترم حافظ و قاری محمدسعید صاحب" و ذمےداران حضرات کی جانب سے مقامی و بیرونی جگہوں سے تشریف لائے" ائمہ و علماء "کے ساتھ ساتھ عوام و خواص سب کے لئے ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا…!اللہ شرفِ قبولیت سے نوازے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

1 Comments

All comments

Avatar
Muhammad Tayyab Qasmi ماشاءاللہ بہت خوب اصلاح معاشرہ کی یہ رپورٹ شائع کرنے پر ہم خدامِ جمیعتہ علماء اخبار مشرق انتظامیہ کے بیحد شکر گزار ہیں اللہ پاک اخبار مشرق کو مزید ترقیات سے نوازے احقر:محمدطیب قاسمی خادم جمیعتہ علماء حلقہ لونی غازی آباد یوپی