International

غزہ شہر میں محلے مٹ گئے اور تباہ ہو گئے ... سات بچے ملبے تلے دبے ہیں

غزہ شہر میں محلے مٹ گئے اور تباہ ہو گئے ... سات بچے ملبے تلے دبے ہیں

اسرائیل نے غزہ شہر پر مکمل قبضے کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اضافی فوجیوں کی طلبی کے احکامات پر عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کا مقصد محصور اور تباہ حال شمالی غزہ میں غزہ شہر پر قبضہ کرنے کی تیاری مکمل کرنا ہے جہاں اسرائیل کی حماس کے ساتھ تقریباً دو سال سے جنگ جاری ہے۔ ادھر غزہ میں شہری دفاع نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح سے اب تک مختلف علاقوں میں کم از کم 45 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے کئی روز سے غزہ شہر پر بم باری اور جارحانہ کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں، یہ غزہ کی پٹی کا سب سے بڑا شہر ہے۔ غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے کہا "ایک نیا قتل عام 'الدرج بنی عامر' کے محلے میں دیکھا گیا جب اسرائیل نے تین منزلہ مکان کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں ملبے تلے سے 11 لاشیں نکالی گئیں، جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔" انھوں نے مزید کہا کہ سات بچے ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن میں ایک ڈیڑھ سال کا شیرخوار بھی شامل ہے۔ شہری دفاع کی ٹیمیں ان تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ العربیہ/الحدث کے نمائندے نے بتایا کہ شہر کے کئی محلوں پر بم باری جاری ہے، خصوصاً الشجاعیہ اور التفاح میں جہاں تباہی کا تناسب 85 فی صد تک پہنچ گیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments