Entertainment

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی کے سوا کچھ نہیں: جینیفر لارنس

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی کے سوا کچھ نہیں: جینیفر لارنس

ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نے اسپین میں ہونے والے سین ایبسٹن فلم فیسٹیول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچ کر خوف آتا ہے کیونکہ میں دیکھ رہی ہوں کہ غزہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بچے مر رہے ہیں۔ امریکی اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں اپنے ملک کی سیاست میں ہمدردی کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے اداکارہ نے مزید کہا کہ میں غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابلِ قبول ہے۔ بتاتے چلیں کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اب تک ہوچکے ہیں، جن بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments