اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کیے ہیں تو دوسری طرف اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اوچا کا کہنا ہے کہ آبادی والے علاقوں پر اسرائیلی بمباری ظالمانہ جرائم کی "علامت" ہے۔ دفتر کے ترجمان جینس لایرکے جنیوا میں جمعہ کے روز کہا کہ "غزہ میں انسانی جان اور وقار کی صریح بے توقیری ہو رہی ہے۔ جنگ کی کارروائیوں کو ہم ظالمانہ جرائم کی شکل میں دیکھ رہے ہیں"۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں فلسطینی دھڑوں نے دوبارہ راکٹ داغنا شروع کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کل جمعرات کو خبردار کیا تھا کہ غزہ میں اس کی باقی ماندہ غذائی امداد صرف دو ہفتوں کے لیے کافی ہے، کیونکہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے سے پٹی کو ایک بار پھر بھوک کے خطرے کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ان کے پاس صرف "غزہ میں تقریباً 5,700 ٹن خوراک کا ذخیرہ ہے" جس کی وجہ سے وہ خوراک کے پارسل، آٹا اور گرم کھانا "زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں تک" تقسیم کر سکتے ہیں۔ اثنا غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی بمباری سے اموات کی تعداد 50,208 ہو گئی ہے اور 113,910 زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا"۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اسرائیل نے 18 مارچ کو حماس کے ساتھ جنگ بندی ختم کر دی تھی جس کے بعد اس نے بڑے پیمانے پر غزہ میں فوجی کارروائیاں شروع کی تھیں۔ ان کارروائیوں میں سیکڑوں لوگ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔
Source: social Media
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کیا گیا
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بین الاقوامی عدالت کے رکن ممالک سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ
میانمارمیں زلزلےسے اموات 2700 سے تجاوز کرگئیں
غزہ: غذائی بحران میں فلسطینی بچے نے اپنا کھانا بھوکی بلیوں کو دیدیا
اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی
رفح کے بعد ۔۔ شمالی غزہ کے علاقے کو بھی خالی کرنے کے اسرائیلی احکامات جاری
حملہ ہوا تو جوہری ہتھیار کا حصول مجبوری ہوگی، علی لاریجانی
پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیاجاچکا، ایران کو نیوکلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا: امریکا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس کا بیان: ’ہم اب بھی امریکہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں‘
متحدہ عرب امارات؛ یہودی عالم کے قتل کے ملزمان کو پھانسی اور عمر قید