غزہ کی پٹی کے جنوب سے شمالی حصے میں واپس آنے والے بے گھر فلسطینیوں کو جہاں ایک طرف اپنے علاقوں میں لوٹنے کی خوشی ہے وہاں دوسری طرف یہ لوگ نتساریم راہ داری پر دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر چونک گئے ہیں۔ یہ راہ داری غزہ کی پٹی کے شمال حصے کو جنوب سے علاحدہ کرتی ہے۔ واپس آنے والے فلسطینیوں نے راستوں پر یا ملبے کے نیچے کٹی پھٹی انسانی لاشیں دیکھیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے وسط میں نتساریم راہ داری سے اسرائیلی انخلا کے بعد متعدد شہریوں کی لاشیں اور ہڈیوں کے ڈھانچے ملے ہیں۔ اسی طرح تصاویر اور وڈیو کلپوں میں اس تباہی کا حجم سامنے آ رہا ہے جو اسرائیلی فوج نے نتساریم، المغراقہ اور جحر الدیک کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر چھوڑا۔ حماس کے ایک ذریعے کے مطابق وساطت کاروں نے تنظیم کو بتایا ہے کہ اسرائیل نے ملبے کے نیچے سے لاشیں نکالنے اور ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری آلات اور ساز و سامان غزہ کی پٹی میں داخل کرنے کی ذمے داری لی ہے تاہم ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوا۔ ذریعے نے بتایا کہ حماس اس حوالے سے صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ اگرچہ فائر بندی معاہدے کے پہلے ماہ کے اندر 2 لاکھ عارضی خیموں، 60 ہزار کیمپوں، ایندھن کی کافی مقدار اور ہسپتالوں کی بحالی کے سامان کو داخل کیا جانا تھا تاہم ابھی تک اس میں سے تھوڑی تعداد ہی آئی ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے کل اتوار کے روز نتساریم راہ داری سے اپنی فوج کا انخلا مکمل کر لیا۔
Source: social media
ٹرمپ انتظامیہ کی رضاکارانہ امریکا چھوڑنیوالوں کیلئے ’سیلف ڈیپورٹیشن‘ ایپ لانچ
یوکرین کا ماسکو پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک، درجنوں عمارتیں متاثر
دبلا ہونے کیلئے کھانا چھوڑ کر 6 ماہ تک پانی پر گزارا کرنیوالی لڑکی چل بسی
ایلون مسک نے امریکی سینیٹر مارک کیلی کو ’غدار‘ قرار دے دیا
بین الاقوامی عدالت کے وارنٹ پر فلپائن کے سابق صدر کی گرفتاری
سعودی ولی عہد کی کوششیں ہمیں حقیقی امن کے قریب تر لا رہی ہیں : زیلنسکی
پاکستان: افطار کے وقت جھگڑا، چار افراد جاں بحق اور 2 زخمی
سبکدوش کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ سے اپنی کُرسی خریدنے کے بعد اُٹھا کر لے گئے
کینیڈا کے صوبے اونٹاریو نے امریکہ کو بجلی سپلائی کاٹنے کی دھمکی دی
یونیورسٹی میں اسرائیل کے خلاف احتجاج، امریکی عدالت نے فلسطینی طالب علم کی ڈی پورٹیشن روک دی
یو ایس ایڈ کے 83 فیصد پروگراموں کو بند کردیا گیاہے: امریکی وزیر خارجہ
نماز کی امامت کے دوران بلی امام مسجد کے کندھے پر چڑھ گئی
یوکرینی صدر نے تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، امریکی صدر کے مندوب کا دعویٰ
یوکرین جنگ بندی اجلاس سے پُرامید ہوں، مارکو روبیو