International

غزہ کی پٹی کے مشرق میں اسرائیل کی نئی گولہ باری

غزہ کی پٹی کے مشرق میں اسرائیل کی نئی گولہ باری

رپورٹر کے مطابق اسرائیل نے آج جمعے کو علی الصبح غزہ کی پٹی کے مشرق میں ایک بار پھر گولہ باری کی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری اور فضائی بم باری کی۔ اس میں سب سے شدید کارروائی غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں ہوئی۔ ادھر غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ شہر کے وسطی حصے میں گولہ باری کی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر جاں بحق افراد کی تعداد 110 تک پہنچ چکی ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں اپنا زمینی آپریشن وسیع کرنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "زمینی افواج نے رفح شہر کے علاقے شابورہ میں زمنی کارروائی کی ہے۔ فوج نے دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے ... غزہ کی پٹی کے شامل اور وسط میں بھی آپریشن جاری ہے"۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنرل سیکورٹی کے ادارے کے سربراہ رشید جحجوح کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔ غزہ میں شہری دفاع نے جمعرات کے روز بتایا کہ "منگل کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 504 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں 190 سے زیادہ بچے ہیں"۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی یہ بتا چکے ہیں کہ فوج اس وقت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کر رہی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فضائی اور زمینی حملوں کے دوبارہ آغاز کو "مکمل طور پر سپورٹ" کر رہے ہیں۔ بیان میں حماس کو اس صورت حال کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولائن لیوٹ نے صحافیوں کو بتائی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments