International

غزہ کا انتظام چلانے کے لیے عرب یا بین الاقوامی شراکت قابل قبول ہے: محمود عباس

غزہ کا انتظام چلانے کے لیے عرب یا بین الاقوامی شراکت قابل قبول ہے: محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے "العربیہ" اور "الحدث" چینلز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ "اسرائیل فلسطین کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے"۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کے انتظام میں عرب یا بین الاقوامی شراکت سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔ محمود عباس نے بتایا کہ غزہ میں "کم از کم دو لاکھ افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ "اسرائیل اپنی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دنیا صرف مذمت تک محدود ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی "بین الاقوامی فیصلوں کے عمل درآمد کی عدم موجودگی کے عادی ہوچکے ہیں۔ہمارے پاس فلسطین سے متعلق 1000 اقوام متحدہ کے فیصلے ہیں، جن میں سے کوئی بھی نافذ نہیں ہوا"۔ صدر عباس نے بتایا کہ "غزہ واقعی بھوک کا شکار ہے، جو جنگ میں نہیں مرا وہ بھوک سے مر رہا ہے، بھوک سے مرنے والوں کی تعداد ہلاک ہونے والوں سے زیادہ ہے"۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو "فلسطینی عوام کے صفایا پر مصر ہیں"۔انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاھو "چاہتا ہے کہ وزیر اعظم رہے تاکہ اسرائیل میں اس کے خلاف مقدمہ نہ ہو سکے"۔ اس کے علاوہ محمود عباس نے کہا کہ "اردن اور مصر نے شاندار موقف اختیار کیا ہے تاکہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بے دخلی سے بچایا جا سکے"۔ انہوں نے کہا کہ"ہم فلسطینی عوام کی بے دخلی روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "فلسطینی اتھارٹی سفارتی طور پر غزہ پر جنگ روکنے میں سرگرم ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "ہم غزہ کے انتظام کے لیے تیار ہیں اور اس کے لیے تمام وسائل موجود ہیں۔ عرب یا بین الاقوامی شراکت کے بارے میں کوئی اعتراض نہیں"۔ صدر عباس نے واضح کیا کہ "نیتن یاھو ایک مکمل فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف ہیں۔ہم نے 1988 ءمیں اسرائیل کو تسلیم کیا، پھر بھی وہ فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیتے"۔ انہوں نے کہا کہ "149 ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے اور کئی سربراہان نے مجھے فلسطین کو تسلیم کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا ہے۔ ہم اقوام متحدہ جائیں گے تاکہ فلسطین کو مکمل رکنیت ملے"۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments