International

غیر قانونی تارک وطن کو بچانے کا الزام، ایف بی آئی نے ملواکی کاؤنٹی جج کو گرفتار کرلیا

غیر قانونی تارک وطن کو بچانے کا الزام، ایف بی آئی نے ملواکی کاؤنٹی جج کو گرفتار کرلیا

امریکا کے داخلی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ملواکی کاؤنٹی کی سرکٹ جج کو گرفتار کر لیا ہے۔ جج ہانا ڈوگن پر ایک غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جج ڈوگن اس وقت وفاقی تحویل میں ہیں اور ابتدائی پیشی کا انتظار کر رہی ہیں۔ امریکی ججوں کو حالیہ ہفتوں کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن معاملات پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ محکمہِ انصاف کہہ چکا ہے کہ وہ امیگریشن معاملات میں ٹرمپ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مقامی ججوں اور حکام کے خلاف تحقیقات کرے گا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments