International

اسرائیلی افواج کا شمالی غزہ کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم

اسرائیلی افواج کا شمالی غزہ کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم

اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کے شہریوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بیت حانون اور شیخ زاہد کے علاقے کے رہنے والوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جلد ایک بڑا فوجی حملہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی میں اسرائیل حملوں میں 36 افراد شہید ہوئے ہیں۔ فلسطینی شہری دفاع نے بتایا ہے کہ فضائی حملے سے تباہ ہونے والے 1 گھر میں 6 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔ غزہ میں خدمات انجام دینے والے انڈونیشیائی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز نے جبالیہ کے علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے، اس حملے میں 9 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غزہ میں وزارتِ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارچ میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے بعد غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 2 ہزار شہری شہید ہو چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments