گزشتہ روز غالب اکیڈمی،نئی دہلی میں شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدار ت ڈاکٹر گلشن رائے کنول نے کی۔ انھوں نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ اردو کی تعلیم کے لیے مولانا آزاد کی تحریروں کو پڑھنا چا ہیے۔خاص طور سے غبار خاطر کے مضامین جو یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہیں۔ ان کی تحریروں کو پڑھ کر ہی ہم انہیں خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔اس موقع پر خورشید حیات نے کہا کہ نسائی شاعری میں اب خواتین کے حقوق اور احتجاجی رنگ آرہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر اپنی نظم” مونا لیزا کی مسکان“ پیش کی اور موجود شعرا نے اپنے کلام پیش کئے۔اس موقع پر کنور مہندر سنگھ بیدی لٹریری ٹرسٹ کی طرف سے نارنگ ساقی نے گیارہ گیارہ سو روپے کا انعام ارون شرما صاحب آبادی،حشمت بھاردواج اور سیما کوشک کو پیش کیا۔اس موقع پر رسالہ رہنمائے تعلیم جدید، شاہد انور کی کتاب نظمانگی اور ارون صاحب آبادی کی مفیق کی رونمائی کی گئی۔اس موقع پر شہلا احمد،محمد ریاض،عزیزہ مرزا، عارف دہلوی،گل بہار،نعیم ہندوستانی،شکیل سونی پتی،احترام صدیقی، رچنا نرمل،سنتوش سمپریتی، پروین ویاس،گولڈی گیت کار،سندیپ ڈلہوری،سکندر مرزا،سرتاج شبینہ نے بھی اپنے اشعار پیش کئے۔ آخر میں سکریٹری نے بتایا کہ غالب اکیڈمی کی اگلی نثری نشست 25نومبر2023 کو تین بجے ہوگی
Source: Mashriq News service
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت