گھانا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلوس کوئروز فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وہ تین مہینے تک ٹیم کے کوچ رہے۔ 73 سالہ کارلوس کوئروز نے اس سال اپریل میں گھانا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالی تھیں، فٹ بال ورلڈ کپ میں گھانا کی ٹیم گروپ ایل میں شامل تھی جس نے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو کیلئے گروپ کی بہترین تیسری ٹیم ہونے کے طور پر کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ اس مرحلے میں کولمبیا سے ایک صفر سے شکست کھا گئی۔ کارلوس کوئروز کا یہ مسلسل پانچواں ورلڈ کپ تھا، اس سے قبل وہ فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران، پرتگال اور مصر کی ٹیم کے بھی کوچ رہے تھے۔ کوئزور اتوار کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے دو ہیڈ کوچز میں سے ایک ہیں، اُردن کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جمال سیلامی نے بھی گروپ جے میں شامل اُردن کی فٹ بال ٹیم کے چوتھی پوزیشن پر آنے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں اب تک مجموعی طور پر پانچ فٹ بال ٹیموں کے ہیڈ کوچ اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا