Sports

جے سوریا کو سری لنکا کی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

جے سوریا کو سری لنکا کی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

سری لنکا کرکٹ نے سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق سنتھ جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہو گی۔ سنتھ جے سوریا کی کوچنگ میں سری لنکن ٹیم بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دے چکی ہے اور انگلینڈ کو انکے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بھی جیتنے کے قریب ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments