Sports

فیفا ورلڈکپ :ارجنٹینا نے بازی پلٹ دی، مصر کو باہر کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی

فیفا ورلڈکپ :ارجنٹینا نے بازی پلٹ دی، مصر کو باہر کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی

پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں ناک آؤٹ مرحلے کا میچ کھیلنے والی مصر سے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے یقینی جیت چھین کر ایونٹ اسے سے باہر کردیا۔ امریکا کے اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، جہاں محمد صلاح کی قیادت میں میسی کی ارجنٹینا کا ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرنے کےلیے میدان میں اتری۔ مصر نے ابتدا سے ہی میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ارجنٹینا کے گول پر تابڑ توڑ حملے کرنے کی کوشش کی۔ افریقی ٹیم کو پہلی کامیابی میچ کے 15ویں منٹ میں ہی مل گئی جب یاسر ابراہیم نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔ تاہم اس کے بعد میچ کے 21ویں منٹ میں مصری کھلاڑی کے فاؤل کے باعث ارجنٹینا کو پنالٹی کا موقع ملا تاہم سپر اسٹار لیونل میسی کی اسٹرائیک کو مصری گول کیپر نے روک کر نہ صرف ارجنٹینا بلکہ پوری دنیا کو حیران کردیا۔ مصر نے میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی اور 67ویں مصطفیٰ زیکو نے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلادی۔ ایسے میں جہاں مصر کی جیت آسان نظر آرہی تھی، وہاں ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کیا اور 4 منٹ کے فرق سے دو گول کرکے میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ 79ویں منٹ میں رومیرو جبکہ 83 ویں منٹ میں لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ اختتامی لمحات میں انجری ٹائم کے دوران ارجنٹینا کے اینزو فرنینڈس نے ایک اور گول کرکے میچ کا اسکور 2-3 کردیا اور اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments