امریکا (26 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ترکیہ نے امریکا کو ہرا کر اپنی پہلی فتح کا مزا چکھ لیا تاہم اسی کے ساتھ اس کا ورلڈ کپ ختم ہو گیا۔ سوفائی اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کا میچ میزبان امریکا اور ترکیہ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ترکیہ نے اب تک کی نا قابل شکست ٹیم کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کا مزا چکھا۔ امریکا جو پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، میچ کے آغاز میں ہی تیسرے منٹ میں امریکی کھلاڑی سیباسٹین برہالٹر کے کارنر پر آسٹن ٹرسٹی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ تاہم ترکیہ نے جلد ہی کم بیک کرتے ہوئے 10 ویں منٹ میں آردا گولر کے خوبصورت گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ میچ کے 31 ویں منٹ میں ایرن ایلمالی کی عمدہ موو کو بارش الپر یلماز نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ترکیہ کو 2-1 کی برتری دلا دیی۔ دوسرے ہاف کے 49 ویں منٹ میں سیباسٹین برہالٹر نے گول کر کے مقابلہ پھر دو، دو سے برابر کر دیا۔ امریکا نے مزید دو گول کرنے کا موقع اس وقت گنوایا جب کرسچن پولیسک کی شاٹ گول پوسٹ سے ٹکرا گئی جب کہ برینڈن آرونسن بھی ایک سنہری موقع ضائع کر بیٹھے۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جب 90+8 ویں منٹ میں ترکیہ کے جان اوزون کی شاٹ کو الیکس فری مین نے گول لائن سے روک لیا، تاہم ریباؤنڈ پر کان آیہان نے گیند خالی جال میں پہنچا کر ترکیہ کو 2-3 کی یادگار فتح دلا دی۔ اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی ترکیہ کا ورلڈ کپ میں بھی سفر تمام ہو گیا، کیونکہ اس نے گروپ میچز میں یہ واحد فتح حاصل کی، اس سے قبل ترکیہ کو پیراگوئے اور آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ گروپ ڈی سے امریکا اور آسٹریلیا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا