ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلی بار کھیلنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہو گا۔ ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کو اضافی وقت میں 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ انگلینڈ نے بھی ناروے کو اضافی وقت میں 1-2 سے ہرا کر آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 16 جولائی کو امریکی شہر اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا، جہاں عالمی فٹبال کی 2 روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سوئٹزر لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 38 سالہ لیونل میسی نے انگلینڈ کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلنا خاص بات ہے کیونکہ وہ عالمی فٹبال کی طاقتور ٹیموں میں سے ایک ہے اور ایسی ٹیموں کے خلاف مقابلہ ہمیشہ یادگار ہوتا ہے۔ میسی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہو گا کہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلوں گا، میں تقریباً ہر بڑی ٹیم کے خلاف کھیل چکا ہوں، صرف انگلینڈ کی ٹیم باقی تھی، اس لیے یہ میرے لیے بھی ایک منفرد تجربہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس میچ کو ایک ورلڈ کپ سیمی فائنل کے طور پر دیکھ رہا ہوں اور بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔ ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کی تاریخ کئی یادگار مقابلوں پر مشتمل ہے، جن میں 1986ء کا کوارٹر فائنل سب سے زیادہ مشہور ہے، جب لیجنڈری ڈیاگو میراڈونا نے متنازع ہینڈ آف گاڈ گول اور ٹورنامنٹ کے تاریخ ساز سولو گول کے ذریعے ارجنٹینا کو فتح دلائی تھی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا