کراچی (12 جولائی 2026): امریکا میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب گامزن سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ امریکا میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے چاروں کوارٹر فائنل کھیلے جا چکے اور سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ کیا ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کر پائے گا یا پھر کوئی نیا چیمپئن ٹرافی لے جائے گا، اس کا فیصلہ اگلے تین میچز میں ہو جائے گا۔ فیفا ورلڈ کپ میں تین دن کا آرام ہے، جس میں چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں اپنے اپنے ہتھیاروں کو تیز کریں گی اور تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔ پہلا سیمی فائنل تین بار کی عالمی چیمپئن فرانس اور 2010 کی عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان آرلنگٹن کے ڈیلاس اسٹیڈیم میں امریکی اوقات کے مطابق منگل 14 جولائی کو دوپہر 2 بجے جب کہ بدھ 15 جولائی کی شب 12 بجے کھیلا جائے گا۔ فرانس کوارٹر فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد دو صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے جب کہ اسپین نے بلیجیئم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کر کے فائنل فور میں قدم رکھا ہے۔ یہ میچ دفاعی چیمپئن کپتان اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل فرانسیسی کپتان کیلیان ایمباپے کے لیے بھی اہم ہوگا کہ وہ جہاں اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فائنل میں پہنچا سکتے ہیں، وہیں وہ گول کر کے میسی سے آگے بھی نکل سکتے ہیں۔ اس وقت دونوں اسٹار کھلاڑی ٹورنامنٹ میں 8، 8 گول کر کے برابری کی پوزیشن پر ہیں۔ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن اور تین بار فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے والی ٹیم ارجنٹینا اور 1966 میں پہلی اور آخری بار ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انگلینڈ کے درمیان اٹلانٹا میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ امریکی وقت کے مطابق بدھ 15 جولائی کو سہ پہر 3 بجے جب کہ جمعرات 16 جولائی کو رات 12 بجے کھیلا جائے گا۔ ارجنٹینا کی ٹیم جہاں اپنے کپتان لیونل میسی پر پورا بھروسہ کر رہی ہے وہیں انگلینڈ کی امیدیں ہیری کین اور جوڈ بلینگھم سے لگی ہوئی ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا