Sports

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ: ایکواڈور نے جرمنی کو ہرا دیا، اگلے مرحلے میں سیٹ پکی

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ: ایکواڈور نے جرمنی کو ہرا دیا، اگلے مرحلے میں سیٹ پکی

نیو جرسی (26 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہو گیا ایکواڈور نے سابق عالمی چیمپئن جرمنی کو شکست دے دی۔ نیو جرسی میں گروپ ای کا میچ ایکواڈور اور سابق عالمی چیمپئن جرمنی کے درمیان ہوا، جس میں ایکواڈور نے اپنے مضبوط حریف کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 32 میں نشست پکی کر لی اور اگلا مرحلہ کھیلنے کی امیدوار اسکاٹ لینڈ ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر تمام کر دیا۔ کھیل کے آغاز کے دوسرے ہی منٹ میں ہی جرمنی کے لیروئے سائے نے فلورین ورٹز کے عمدہ پاس پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ تاہم یہ برتری صرف پانچ منٹ ہی قائم رہی اور ایکواڈور کے نیلسن انگولو نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا اور پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابری پر اختتام پذیر ہوا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں ایکواڈور کی ٹیم حریف جرمنی پر چھائی رہی اور اس کی جانب سے گول کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنا کر اس پر دباؤ بڑھایا۔ میچ کے 77 ویں منٹ میں ایکواڈور نے گونزالو پلاٹا نے کارنر پر میچ کا فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو نہ صرف ایک کے مقابلے میں دو گول سے جتوایا بلکہ اگلے مرحلے تک بھی پہنچا دیا۔ اگلے مرحلے میں ایکواڈور کا مقابلہ انگلینڈ سے متوقع ہے۔ میچ ہارنے والی ٹیم جرمنی پہلے ہی راؤنڈ آف 32 ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments