Sports

فیفا ورلڈ کپ میں آج سے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ شروع، کس کا مقابلہ کس سے؟

فیفا ورلڈ کپ میں آج سے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ شروع، کس کا مقابلہ کس سے؟

میامی (04 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ کا راؤنڈ آف 32 مکمل ہو گیا اور آج سے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 سیمی فائنل مرحلے کے مزید قریب پہنچ گیا ہے، جمعہ کی شب راؤنڈ آف 32 اپنے اختتام کو پہنچا، جب کہ راؤنڈ آف 16 کا آغاز آج 4 جولائی سے ہو گیا ہے۔ براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے کے اگلے 3 دنوں میں آخری 16 میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلوں میں 8 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی۔ 7 جولائی کو راؤنڈ آف 16 کے آخری 2 میچوں کے بعد 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی، تاہم ان میں سے صرف 4 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔ ناک آؤٹ میچز 4 جولائی کینیڈا بمقابلہ مراکش — دوپہر ایک بجے، ہیوسٹن اسٹیڈیم پیراگوئے بمقابلہ فرانس — شام پانچ بجے، فلاڈیلفیا اسٹیڈیم ان دونوں میچوں کی فاتح ٹیمیں 9 جولائی کو شام 4 بجے ہونے والے کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کا آغاز 28 جون کو ہوا تھا، جب گروپ مرحلے کے 12 فاتح، 12 رنر اپ اور تیسرے نمبر پر رہنے والی 8 بہترین ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ کینیڈا: گروپ بی کی رنر اپ ٹیم نے 28 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف 0-1 کی فتح کے بعد کوالیفائی کیا۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ آج مراکش سے ہوگا۔ برازیل: گروپ سی کی فاتح ٹیم نے 29 جون کو جاپان کو 0-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ 5 جولائی کو ناروے سے ہوگا۔ پیراگوئے: گروپ ڈی میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم نے 29 جون کو جرمنی کے خلاف 1-1 سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-4 سے کامیابی حاصل کر کے کوالیفائی کیا۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا میچ 4 جولائی کو فلاڈیلفیا اسٹیڈیم میں ہوگا۔ مراکش: گروپ سی کی رنر اپ ٹیم نے 30 جون کو نیدرلینڈز کے خلاف 1-1 سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ آج کینیڈا سے ہوگا۔ فرانس: گروپ آئی کی فاتح ٹیم نے یکم جولائی کو سویڈن کو 0-3 سے شکست دے کر کوالیفائی کیا۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ آج پیراگوئے سے ہوگا۔ ناروے: گروپ آئی کی رنر اپ ٹیم نے یکم جولائی کو آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ 5 جولائی کو برازیل سے ہوگا۔ میکسیکو: گروپ اے کی فاتح ٹیم نے یکم جولائی کو ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر کوالیفائی کیا۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ 5 جولائی کو انگلینڈ سے ہوگا۔ انگلینڈ: گروپ ایل کی فاتح ٹیم نے یکم جولائی کو کانگو کو 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ 5 جولائی کو میکسیکو سے ہوگا۔ بیلجیم: گروپ جی کی فاتح ٹیم نے یکم جولائی کو سینیگال کو 2-3 سے شکست دے کر کوالیفائی کیا۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ 6 جولائی کو امریکا سے ہوگا۔ امریکا: گروپ ڈی کی فاتح ٹیم نے یکم جولائی کو بوسنیا و ہرزیگووینا کو 0-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ 6 جولائی کو بیلجیم سے ہوگا۔ اسپین: گروپ ایچ کی فاتح ٹیم نے 2 جولائی کو آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے کر کوالیفائی کیا۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ 6 جولائی کو پرتگال سے ہوگا۔ پرتگال: گروپ کے کی فاتح ٹیم نے 2 جولائی کو کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ 6 جولائی کو اسپین سے ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ: گروپ بی کی فاتح ٹیم نے 2 جولائی کو الجزائر کو 0-2 سے شکست دے کر کوالیفائی کیا۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا میچ 7 جولائی کو وینکوور میں ہوگا۔ مصر: گروپ جی میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم نے 3 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف 1-1 سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا مقابلہ 7 جولائی کو اٹلانٹا میں ارجنٹینا سے ہوگا۔ ارجنٹینا: گروپ جے کی فاتح ٹیم نے نو پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 3 جولائی کو کیپ ورڈی کو 2-3 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کی۔ اس کا مقابلہ 7 جولائی کو مصر سے ہوگا۔ کولمبیا: گروپ کے کی فاتح ٹیم نے سات پوائنٹس کے ساتھ گھانا کو 0-1 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ راؤنڈ آف 16 میں اس کا میچ 7 جولائی کو ہوگا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments