Sports

فیفا ورلڈ کپ: کیپ ورڈی کے کپتان پر ریپ کا الزام، کیا ارجنٹینا کیخلاف میچ کھیل سکیں گے؟

فیفا ورلڈ کپ: کیپ ورڈی کے کپتان پر ریپ کا الزام، کیا ارجنٹینا کیخلاف میچ کھیل سکیں گے؟

آکلینڈ (30 جون 2026): ایک برازیلی خاتون نے کیپ ورڈی کے تجربہ کار کپتان ریان مینڈس پر ریپ کا الزام عائد کیا ہے۔ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھا کر سب کی توجہ حاصل کرنے والی کیپ ورڈی کی ٹیم کے کپتان ریان مینڈس کے خلاف نیوزی لینڈ میں ریپ کے مبینہ الزام کے تحت پولیس تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ برازیلین میڈیا آؤٹ لیٹ ‘گلوبو اسپورٹس’ کے مطابق، ایک برازیلی خاتون نے کیپ ورڈی کے تجربہ کار کپتان ریان مینڈس پر ریپ کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مبینہ واقعہ رواں سال 27 مارچ کو آکلینڈ کے ایک ہوٹل میں پیش آیا، جہاں فیفا فرینڈلی میچز کے دوران کیپ ورڈی کا وفد ٹھہرا ہوا تھا۔ متاثرہ خاتون کیپ ورڈی کی قومی ٹیم کے لیے بطور مترجم اور آپریشنل سپورٹ اسٹاف کام کر رہی تھیں۔ خاتون نے 10 اپریل کو نیوزی لینڈ پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی۔ نیوزی لینڈ پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور فارنزک رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد چارجز عائد کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق فی الحال مینڈس پر کوئی باقاعدہ جرم ثابت نہیں ہوا ہے اور نہ ہی چارجز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب تک فیفا یا کیپ ورڈی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے مینڈس کے خلاف کسی تادیبی کارروائی یا انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کیپ ورڈی کی ٹیم نے پہلی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر دنیا کو حیران کر دیا ہے اور 3 جولائی کو راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹائن کے خلاف ان کا تاریخی میچ شیڈول ہے، جس میں مینڈس کی شرکت فی الحال برقرار ہے۔ تاہم اس ہائی پروفائل میچ سے قبل کپتان کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے جاری اس سنگین قانونی تحقیقات نے کیپ ورڈی کی اس شاندار ورلڈ کپ مہم پر گہرے بادل منڈلا دیے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments