Sports

فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل انگلینڈ‌ سے مقابلہ ناروے کے ارلنگ ہالینڈ کیلیے خاص کیوں ہے؟

فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل انگلینڈ‌ سے مقابلہ ناروے کے ارلنگ ہالینڈ کیلیے خاص کیوں ہے؟

فیفا ورلڈ کپ میں ناروے کے ارلنگ ہالینڈ کے لیے انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے چیمپئن کا فیصلہ ہونے میں صرف 7 میچز باقی ہیں۔ میگا ایونٹ میں پری کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہو چکا اور کل سے کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں تیسرا میچ راؤنڈ آف 16 میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے والی ناروے اور سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ یہ میچ فٹبال کی دنیا کا نیا سپر اسٹار بننے والے ناروے کے ارلنگ ہالینڈ کا بھی امتحان ہوگا کیونکہ وہ جب کوارٹر فائنل میں میدان میں اتریں گے تو سامنے ان کے آبائی وطن انگلینڈ کی ٹیم مد مقابل ہوگی۔ 26 سالہ ارلنگ ہالینڈ کی جائے پیدائش انگلینڈ ہے۔ ارلنگ کے والد خود پروفیشنل فٹبالر تھے اور لیڈز یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے تھے تو مطلب فٹبال کا کھیل ارلنگ کے خون میں شامل ہے لیکن فٹبال کے علاؤہ اتھلیٹک، گالف اور ہینڈ بال میں بھی ارلنگ ماہر کھلاڑی ہیں۔ ارلنگ ہالینڈ اپنی ٹیم کے پیلے دا لیجنڈ ہیں اور انکی موجودگی میں ناروے ٹیم کمال کھیلتی ہے اور ارلنگ خود بھی ناروے کو بے خوف کھیل پیش کرتا ہے۔ پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو پری کوارٹر فائنل میں ہرانے کے بعد ارلنگ ہالینڈ نے فٹبال سپر اسٹارز کی دنیا میں عالمی طور پر اپنی انٹری پکی کرا لی ہے۔ ارلنگ ہالینڈ اپنے ملک ناروے کو تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل تک لے آیا ہے اور اس نے پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن برازیل کو 2-1 سے ناروے نے ہرایا اور ناروے کے دونوں گولز اس ارلنگ ہالینڈ نے کئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ناروے آج تک صرف چار فیفا ورلڈ کپ کی کھیلنے میں کامیاب رہا اور آخری مرتبہ اس نے 1998 میں ہی 28 سال قبل فیفا ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ دنیائے فٹبال کا نیا سپر اسٹار ارلنگ ہالینڈ جو اس وقت لیجنڈ میسی (8 گول) سے پیچھے اور 7 گول کے ساتھ سپر اسٹار کیلیان ایمباپے کے ہم پلہ ہے اور گولڈن بوٹ کا امیدوار ہے۔ فرانس کا کوارٹر فائنل پہلے ہے، اس لیے ممکن ہے فیفا ورلڈ کپ میں زیادہ گولز کا میسی کا ریکارڈ پہلے ایمباپے توڑے اور پھر ارلنگ ہالینڈ اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کرے۔ آپ کے خیال میں کیا ارلنگ ہالینڈ اپنی ٹیم ناروے کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کا چیمپئن بنوا سکتا ہے؟

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments