بوسٹن (30 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ راؤنڈ آف 32 میں پیراگوئے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 32 میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ بوسٹن میں بھی ایک سنسنی خیز میچ بڑے اپ سیٹ کے ساتھ ختم ہوا، جس میں پیراگوئے نے چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو ہرا دیا۔ میچ مقررہ اور اضافی وقت کے بعد بھی ایک، ایک سے برابر رہا اور فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں پیراگوئے نے تین گول کر کے سابق عالمی چیمپئن جرمنی کو 3-4 سے ہرا کر پہلی بار پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ جرمنی کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ جرمنی کی جانب سے آرسنل کے فارورڈ کائی ہاورٹز اور نیوکاسل یونائیٹڈ کے نک وولٹیماڈے نے پنالٹیز کو ضائع کیا۔ پیراگوئے نے ابتدائی دو پنالٹیز ضائع کیں۔ انتونیو سانابریا کی پنالٹی ہدف سے باہر چلی گئی، جبکہ فابیان بالبوئینا کی کوشش جرمن گول کیپر مینوئل نوئر نے ناکام بنا دی۔ تاہم سڈن ڈیتھ میں جرمنی کے جوناتھن تاہ کی پنالٹی کراس بار کے اوپر سے نکل گئی جس کے بعد پیراگوئے کے جوزے کینالے نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 4-3 سے یادگار فتح دلا دی۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑیوں اور شائقین نے میدان میں بھرپور جشن منایا۔ اس سے قبل پہلے ہاف کے 42 ویں منٹ میں سابق پریمیئر لیگ کلب برائٹن اور اِپسوچ ٹاؤن سے کھیلنے والے جولیو اینسیسو نے ہیڈر کے ذریعے پیراگوئے کو برتری دلائی۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا