فیفا ورلڈ کپ 2026 میں راؤنڈ میچز میں گروپ سی سے برازیل اور مراکش نے اپنے میچز جیت کر ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔ میامی میں برازیل اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا، برازیل نے حریف کو کچلتے ہوئے صفر کے مقابلے میں تین گولز سے فتح حاصل کی۔ میچ کی خاص بات برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کی تقریباً تین سال بعد قومی ٹیم میں واپسی تھی، ان کے میدان میں اترنے پر شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ برازیل کی جانب سے وینیسیئس جونیئر نے دو گول کیے جب کہ میتھیوس کونیا نے ایک گول کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی برازیل نے نہ صرف ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا بلکہ گروپ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ گروپ سی کا ایک اور میچ مراکش اور ہیٹی کے درمیان کھیلا گیا۔ جو مراکش نے دو کے مقابلے میں چار گولز سے جیت کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور ساتھ ہی اگلے مرحلے میں بھی داخل ہو گئی۔ گروپ سی میں ہیٹی کی ٹیم تین میچز کھیل کر ایک بھی فتح نہ حاصل کر سکی جب کہ اسکاٹ لینڈ نے صرف ایک میچ جیتا۔ یوں ان دونوں ٹیموں کا سفر فیفا ورلڈ کپ میں یہیں تمام ہو گیا۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے