Sports

فیفا ورلڈ کپ: جرمنی کو شکست دینے پر پیراگوئے میں عام تعطیل کا اعلان

فیفا ورلڈ کپ: جرمنی کو شکست دینے پر پیراگوئے میں عام تعطیل کا اعلان

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے پر پیراگوئے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پیراگوئے نے فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی جس کے بعد صدر سانتیا گوپینا نے ملک میں سرکاری چھٹی کا اعلان کیا اور جیت کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔ جنوبی امریکی ملک نے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں جو اضافی وقت کے بعد 1-1 سے برابر رہا پھر پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 3-4 سے شکست دے کر پیراگوئے نے جرمنی کو باہر میگا ایونٹ سے باہر کیا۔ صدر پینا نے سوشل میڈیا پر چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کامیابی محض کھیل کی کامیابی سے کہیں بڑھ کر ہے، انہوں نے چھٹی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’آج پوراملک جشن منا رہا ہے، یہ ایک ایسی ٹیم کا جشن ہے جو ہماری شناخت کے گہرے ترین حصے کی نمائندگی کرتی ہے۔‘ حکومت کے اس فیصلے کو پیراگوئے کے شہریوں نے سراہا جس سے انہیں جشن کو یادگار بنانے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ پیراگوئے کی شاندار فتح نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ان کی جگہ پکی کر دی ہے اور ملک بھر میں جشن کا سماں پیدا کر دیا ہے جہاں مداح ملک کی فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک کا جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments