فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جنوبی افریقہ سوئٹزرلینڈ کینیڈا اور بوسنیا کی ٹیمیں بھی ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئیں۔ فیفا ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے مقابلے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں جاری ہیں۔ جمعرات کو مزید 6 ٹیموں نے اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔ گروپ اے کے کھیلے گئے ایک میچ میں میزبان میکسیکو نے جمہوریہ چیک کو تین صفر کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 9 پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ وہ اگلے مرحلے میں پہلے ہی رسائی حاصل کر چکی تھی۔ گروپ اے میں ایک اور اہم مقابلہ جنوبی افریقہ اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا نے ایک صفر سے اپنے نام کیا۔ اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ نے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ بھی حاصل کر لیا۔ گروپ بی میں سوئٹزرلینڈ نے میزبان کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی اور سات پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی سوئس ٹیم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا۔ میزبان ٹیم کینیڈا نے تین میچ کھیل کر ایک جیت اور ایک ڈرا میچ کے ساتھ 4 پوائنٹ سے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔ اسی گروپ کا میچ بوسنیا اور قطر کے درمیان کھیلا گیا۔ بوسنیا نے قطر کو با آسانی ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر گروپ میں چار پوائنٹ حاصل کر لیے اور راؤنڈ آف 32 میں گروپ بی سے پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے