Sports

فیفا ورلڈ کپ: جاپان اور سویڈن ڈرا میچ کھیل کر بھی راؤنڈ آف 32 میں داخل

فیفا ورلڈ کپ: جاپان اور سویڈن ڈرا میچ کھیل کر بھی راؤنڈ آف 32 میں داخل

امریکا (26 جون 2026): سنسنی خیز لمحات سے بھرپور جاپان اور سویڈن کا میچ ایک ایک سے برابر تاہم دونوں ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گورپ ایف کا میچ جاپان اور سویڈن کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کا آغاز دونوں ٹیموں نے احتیاط اور دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے کیا اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، اور نورڈک ٹیم کو اس وقت ایک اہم دھچکا لگا جب سینٹر بیک اساک ہین انجری کا شکار ہو گئے اور انہیں میدان چھوڑنا پڑا، ان کی جگہ لوکاس برگوال نے لی۔ میچ کا دوسرا ہاف دلچسپی اور سنسنی خیز سے بھرپور رہا اور دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے لیے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ تاہم 56 ویں منٹ میں پہلی کامیابی جاپان کو ملی جب مائیڈا ڈائیزن نے آگے بڑھتے ہوئے مخالف گول کیپر کو چکمہ دے کر اپنی ٹیم کو ایک صفر سے برتری دلائی۔ تاہم جاپانی شائقین کی خوشی صرف 6 منٹ تک ہی برقرار رہی۔ 62 ویں منٹ میں انتھونی ایلنگا نے رائٹ سائٹ سے خوبصورت شاٹ لگا کر سویڈن کے لیے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا اور کھیل کو پھر دلچسپ بنا دیا۔ دونوں ٹیمیں جانتی تھیں کہ ڈرا میچ کھیل کر بھی وہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔ اس لیے جاپان اور سویڈن نے میچ کے آخری 20 منٹ میں محتاط اور دفاعی انداز اختیار کیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments