Sports

فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور آئیوری کوسٹ بھی ناک آؤٹ مرحلے میں‌ پہنچ گئیں

فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور آئیوری کوسٹ بھی ناک آؤٹ مرحلے میں‌ پہنچ گئیں

امریکا (26 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور آئیوری کوسٹ بھی ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گروپ ڈی کا میچ آسٹریلیا اور پیراگوئے کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ سانتا کلارا میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے 60 فیصد سے زائد گیند پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا، لیکن پیراگوئے کے مضبوط دفاع کے باعث کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ مقابلہ برابر کھیلنے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا اور دونوں کے پوائنٹس چار چار ہو گئے تاہم بہتر اوسط کی بنیاد پر آسٹریلیا نے اگلے مرحلے میں قدم رکھا۔ اس گروپ سے امریکا پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر چکا ہے۔ گروپ ایف کے میچ میں نیدرلینڈز نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ اگلے مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ اس گروپ سے اگلے مرحلے میں جانے والی دیگر دو ٹیمیں جاپان اور سویڈن ہیں۔ گروپ ای کے میچ میں آئیوری کوسٹ نے کوراکائے کو روندتے ہوئے دو صفر سے کامیابی حاصل کی اور راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئی۔ اس گروپ سے جرمنی ایکواڈور بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments