Sports

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا، انگلینڈ، کانگو اور کروشیا نے اپنے میچز جیت لیے

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا، انگلینڈ، کانگو اور کروشیا نے اپنے میچز جیت لیے

امریکا (28 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ پہلے مرحلے کے آخری دن ارجنٹینا انگلینڈ کانگو اور کروشیا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ گروپ جے کے میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مصر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ ارجنٹینا نے گروپ اسٹیج کا اختتام نا قابل شکست ٹیم کے طور پر کیا۔ ارجنٹینا نے تین فتوحات کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن سے اس سے قبل الجیریا اور آسٹریا کو ہرایا تھا۔ نیویارک میں کھیلے گئے گروپ ایل کے میچ میں انگلینڈ نے پاناما کو دو صفر کے مارجن سے شکست دی اور 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے بیکنگھم اور ہیری کین نے گول داغے۔ فلاڈلفیا میں کھیلے گئے گروپ ایل کے ہی ایک اور میچ میں کروشیا نے گھانا کو 1-2 سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے پیٹر شوشک اور نکولائے نے گول کیے جب کہ گھانا کی جانب سے واحد گول ڈیرک لوکاسین نے کیا۔ گروپ کے میں 52 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کانگو نے ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے کر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments