Sports

فیفا ورلڈ کپ 2026: مراکش نے نیدرلینڈز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026: مراکش نے نیدرلینڈز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان کھیلا گیا یہ اہم میچ مقررہ وقت اور پھر اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول سے برابر رہا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے گول اسکور کیا جبکہ مراکش کی طرف سے ڈیوپ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو 5، 5 پنالٹی شوٹ آؤٹس دیے گئے، جس میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ راؤنڈ آف 32 میں یہ دوسرا میچ تھا جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ اس کامیابی کے بعد اب پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ 4 جولائی کو کینیڈا سے ہو گا۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں پیراگوئے نے مضبوط حریف جرمنی کو غیر متوقع طور پر شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جرمنی اور پیراگوئے کا میچ بھی انتہائی اعصاب شکن رہا اور اس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ‘سڈن ڈیتھ’ سیشن میں ہوا، جہاں پیراگوئے نے بازی مار کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments