فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے تاریخ رقم کردی۔ فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سپین کی جانب سے پہلا گول 24 ویں منٹ میں پینلٹی پر مائیکل اویارز ابال نے سکور کیا جبکہ 58 ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے دوسرا گول کرکے کامیابی کو یقینی بنا دیا۔ واضح رہے کہ سپین کی ٹیم 2010 میں کاامیابی کے 16 برس بعد پہلی مرتبہ فائنل میں پہچنے میں کامیاب ہوئی ہے، 2010 میں سپین نے فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کو ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سپین نے اس وقت پیلنٹی اس وقت حاصل کی جب فرانسیسی ڈیفنڈر لوکاس نے پیلنٹی ایریا میں لامین یامال کے خلاف فاول کیا اور انہیں گرا دیا۔ مائیکل اویارز ابال نے پیلنٹی کو گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ سپین نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا، 11 ویں منٹ میں الکس بائنا نے پیلنٹی ایریا کے باہر سے ایک زور دار شاٹ کے ذریعے گول کرنے کی کوشش کی لیکن گینڈ فرانسیسی ڈیفینڈر سے ٹکرا گئی۔ فرانس نے میچ میں واپسی کی کوشش کی، ایک بہترین موقع 36 ویں منٹ میں ملا، عثمان ڈیمبلیے کے پاس پر بریڈلی بارکولا نے زور دار شاٹ لگایا جو پوسٹ سے باہرگیا۔ دوسرے ہاف میں بھی سپین نے دباو برقرار رکھا۔ پیڈرو پورو نے 58 ویں منٹ میں دنی اولمو کے پاس پرفائدہ اٹھایا اور برتری کو دگنا کردیا۔ صرف تین منٹ بعد لامین یامال نے تیسرا گول کیا لیکن ریفری نے ریویو کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کردیا۔ فرانسیسی ٹیم نے گول کا فرق کم کرنے کی کوشش کی لیکن سپین کا دفاع مضبوط رہا۔ یاد رہے گزشتہ جمعے بیلجیئم کے ساتھ کواٹر فائنل کے بعد یامال نے کہا تھا کہ ’فرانس کو سپین سے ڈرنا چاہیے۔‘ ان کا کہنا تھا ’چیلنجز قبول کرنے کے لیے تیار ہوں اور مجھے بڑے مقابلے پسند ہیں۔ فرانس کو شکست دے کر فائنل تک پہنچنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔‘
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا