Sports

فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین اگلے مرحلے میں داخل، سابق چیمپیئن یوروگوئے ورلڈ کپ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین اگلے مرحلے میں داخل، سابق چیمپیئن یوروگوئے ورلڈ کپ سے باہر

نیویارک(27 جون 2026): اسپین نے کوالیفائی کر لیا جبکہ سابق چیمپیئن یوروگوئے کا ورلڈ کپ کا سفر گروپ اسٹیج پر ہی ختم ہو گیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے ایک اہم میچ میں اسپین نے یوروگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ اس شکست کے ساتھ ہی سابق چیمپیئن یوروگوئے کا ورلڈ کپ کا سفر گروپ اسٹیج پر ہی ختم ہو گیا ہے۔ اسپین اور یوروگوئے کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسپین کے ایلکس بیانا نے 42 ویں منٹ میں اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسری جانب گروپ ایچ کے ایک اور میچ میں سعودی عرب اور کیپ ورڈے کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اس میچ کے نتیجے کے بعد گروپ ایچ سے اسپین اور کیپ ورڈے نے ناک آؤٹ اسٹیج کے لیے کامیابی سے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments