Sports

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا نے پری کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا نے پری کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا

سان فراسسکو (02 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ میں امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ امریکا نے بوسنیا کو دو صفر سے شکست دے کر راؤنڈ سکسٹین میں رسائی حاصل کر لی، امریکا کی جانب سے فولارین بیلوگن اور ملک ٹلمین نے گول کیے۔ فولارین بیلوگن کو جارحانہ انداز اپنانے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر بھیج دیا گیا۔ کوارٹرز فائنل میں امریکا کا سامنا بیلجیئم سے 7 جولائی کو ہوگا، اس سے قبل بیلجیئم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پری کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔ مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا، اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں پینلٹی پر یوری ٹیلیسمین نے گول کر کے بیلجیئم کو فتح دلا دی۔ کانگو انگلینڈ میچ میں ڈی آر کانگو نے مقابلہ تو خوب کیا لیکن فتح نہ مل سکی اور انگلینڈ اپ سیٹ شکست سے بچ گیا، ہیری کین کے گولز نے انگلش ٹیم کو پری کوارٹرز فائنل میں پہنچا دیا۔ راؤنڈ آف سسکٹین میں انگلینڈ کا مقابلہ 6 جولائی کو میزبان میکسیکو سے ہوگا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments