Sports

فتح کا جشن، سفارتخانہ نے یمال کے چھوٹے بھائی کی تصویر شیئر کر دی

فتح کا جشن، سفارتخانہ نے یمال کے چھوٹے بھائی کی تصویر شیئر کر دی

فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹرفائنل میں پرتگال کے خلاف فتح کا جشن مناتے ہوئے ہسپانوی سفارتخانے نے اسٹرائیکر یمال کے چھوٹے بھائی کی تصویر کا استعمال کیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے سخت مقابلے کے بعد کھیل کے آخری لمحات میں گول کر کے پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ پرتگال میگا ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ اپنے آخری فیفا ورلڈ کپ میں ٹیم کے راؤنڈ آف 16 سے باہر ہونے پر پرتگالی کپتان اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ہی زار وقطار رو دیے۔ اس موقع پر فاتح ہسپانوی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی لامین یامال انہیں تسلی دینے کے لیے ان کے پاس پہنچ گئے اور گلے لگا کر دلاسا دیا۔ برطانیہ میں ہسپانوی سفارتخانہ نے فتح کا جشن مناتے ہوئے یمال کے چھوٹے بھائی کی تصویر ایکس پر پوسٹ کر دی۔ یمال کے کم سن بھائی کے دنیا بھر میں چرچے ہیں خاص طور پر میگاایونٹ میں وہ خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments