جمعہ سے بنگال میں عوامی فلاحی کیمپ، اناپورنا سمیت کئی اسکیموں کے لیے درخواست دینے کا موقع
درگا پوجا ختم ہوتے ہی کولکاتا، ہاوڑہ سمیت ریاست کی کئی میونسپلٹیوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے کل جمعہ یعنی 2 اکتوبر سے کولکاتا کے 16 بورو سمیت ریاست کے تمام بلاکس میں تین روزہ خصوصی عوامی فلاحی کیمپ یعنی ’سیوا سیتو ابھیان‘ شروع ہونے جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کیمپ میں اناپورنا یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا، شکشاشری، جے جوہار، پی ایم کسان کریڈٹ کارڈ، پی ایم کسان سمان ندھی سمیت مرکزی حکومت کی مختلف عوامی فلاحی 20 اسکیموں کے فوائد حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس طرح عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی متعدد اسکیموں کے لیے نئے سرے سے درخواست دینے کا موقع ملے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ ہر روز صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک اس خصوصی سیوا سیتو ابھیان میں سرکاری افسران مختلف اسکیموں کے فارم کے ساتھ عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لیے موجود رہیں گے۔ متعدد بینکوں کی جانب سے بھی کاو¿نٹر کھولے جانے کی بات ہے۔ کولکاتا میں ہر دو وارڈ کے لیے ایک خصوصی سیوا سیتو ابھیان امدادی کیمپ قائم کیا جا رہا ہے۔
میونسپل انتخابات سے قبل ریاستی اور مرکزی حکومت کی تمام اسکیموں کو مزید منظم انداز میں ہر خاندان تک پہنچانے کے مقصد سے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کی ہدایت پر اس بار خصوصی سیوا سیتو ابھیان منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایم ایل اے حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کیمپ کی اطلاع عام لوگوں تک پہنچانے میں مدد کریں۔
تاہم عام لوگوں کے جوش و خروش اور مختلف سرکاری اسکیموں کے کاو¿نٹروں پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے تینوں دن کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہر کیمپ میں اضافی پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے لال بازار سے درخواست کی گئی ہے۔ اسی کے مطابق سخت سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔تاہم میونسپل ملازمین کے ایک طبقے کو خدشہ ہے کہ اناپورنا یوجنا کے فارم بھرنے کے سلسلے میں کیمپوں پر اضافی دباو¿ پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی لیے اس جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
جمعہ سے بنگال میں عوامی فلاحی کیمپ، اناپورنا سمیت کئی اسکیموں کے لیے درخواست دینے کا موقع...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments