کپتان ایمباپے اور ڈیمبیلے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کی ابتداء سے ہی فرانسیسی ٹیم چھائی رہی، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن اگلے ہاف میں چھ منٹ میں فرانسیسی ٹیم نے دو گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔ بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل کا آغاز انتہائی شاندار تھا۔ فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے۔ایمباپے کو ڈی میں گرانے پر فرانس کو پینلٹی ملی لیکن ایمپاپے کی لگائی ہوئی ہٹ کو مراکشی گول کیپر نے باسانی روک لیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی فرانسیسی ٹیم نے مراکش کے گول پر کئی حملے کئے بلاخر 60 ویں منٹ میں ایمباپے نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی اور 66 ویں منٹ میں ڈیمبلے نے خوبصورت گول کرکے فرانس کی برتری ڈبل کردی۔ 82 ویں منٹ میں مراکش کو فری کک ملی جس پر فرانسیسی گول کیپر نے خوبصورتی سے ناکام بنایا، اسی دوران مراکش کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن اس کے کھلاڑی کی کوشش بھی ناکام رہی۔ مراکشی ٹیم نے اس سے قبل روس میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2022ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں اسے کروشیا نے شکست دی تھی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا