امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں 77ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران کئی شرکا کے ذہنوں پر غزہ میں جنگ کی صورتحال اور حالات کا اثر رہا۔ اداکارہ میگن سٹالٹر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں تو کچھ غیرمعمولی نہ تھا کیونکہ اُنہوں نے سفید ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی تھی۔ مگر پھر لوگوں کی نظر اُن کے سیاہ رنگ کے پرس پر ٹھہر گئی جس پر سفیڈ ٹیپ لگی ہوئی تھی اور ایک سادہ سا پیغام کندہ تھا کہ ’جنگ بندی۔‘ بالی وُڈ کے معروف اداکار خاویئر بارڈم جن کو سیریز ’مونسٹرز‘ میں بہترین معاون اداکار کے طور پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، نے ایمی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر فلسطینی کفایہ (فلسطین کا رومال) گردن کے گرد لپیٹ رکھا تھا۔ انہوں نے ریڈ کارپٹ پر اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ ’میں اکیلا نہیں ہوں، بہت سے لوگ مجھے سرگوشیوں میں اپنی سپورٹ کا بتا رہے ہیں، اور میں کہتا ہوں کہ سرگوشیاں مت کریں، بلند آواز میں بولیں۔‘ ہالی وڈ رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے سیریز میں ادا کیے کردار سے متعلق بات کرنے کے بجائے غزہ میں جاری جنگ پر اظہار خیال کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’اگست کے اختتام پر بین الاقوامی سکالرز کی ایسوسی ایشن نے قرار دیا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔‘ خاویئر بارڈم نے کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ ہم اسرائیل پر کمرشل اور سفارتی پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اس نسل کشی کو روکا جا سکے۔ فلسطین کو آزاد کرو۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہم فلسطین کے لیے فلمی صنعت کے لوگوں کو اکھٹا کر رہے ہیں۔ یہ ایک عظیم یونین ہے اور مزید لوگ اس گروپ میں شامل ہو رہے ہیں۔‘ سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے والوں نے اداکار کے خیالات اور بیان کو ریکارڈ کرنے والے رپورٹر کی بھی تحسین کی جنہوں نے خاویئر بارڈم کی بات کو کاٹا نہیں اور اُن کو سب کچھ کہنے کا موقع دیا۔ دریں اثنا معاون اداکارہ کے طور پر ایمی ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ ہنا اینبنڈر نے اپنی وکٹری سپیچ کے دوران سٹیج پر فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد