Sports

فٹبال ورلڈ کپ: مصر کے کوچ نے ایران کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کردیا

فٹبال ورلڈ کپ: مصر کے کوچ نے ایران کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کردیا

مصری فٹبال ٹیم کے کوچ حسام حسن نے ایران کے خلاف اہم ورلڈ کپ میچ سے قبل کہا ہے کہ فیفا کے اصولوں کے مطابق تمام ٹیموں کے ساتھ یکساں اور منصفانہ سلوک ہونا چاہیے۔ سیئیٹل میں پریس کانفرنس کے دوران حسام حسن نے کہا کہ وہ تمام ٹیموں کا احترام کرتے ہیں اور فیفا کے ’احترام‘ اور ’منصفانہ کھیل‘ کے اصول اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہر ٹیم کو برابر کے حقوق ملیں۔ انہوں نے ایرانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دوسری جانب ایران ٹیم کے کوچ امیر قلعہ نوئی نے کہا ہے کہ امریکی سفری پابندیوں نے ٹیم کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی فٹنس کو متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق پہلے 2 میچوں میں ایران کو بروقت امریکا پہنچنے کا حق نہیں دیا گیا تاہم اب ٹیم کو میچ سے 2 دن پہلے سیئیٹل آنے کی اجازت ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصر ایک مضبوط اور منظم ٹیم ہے اور صرف محمد صلاح ہی نہیں بلکہ اس کے دیگر کھلاڑی بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گروپ میں مصر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ایران 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ بیلجیئم کے بھی 2 جبکہ نیوزی لینڈ کا 1 پوائنٹ ہے۔ یاد رہے کہ مصر نے اپنے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments