Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے: حارث رؤف کا تنقید کرنے والوں کو جواب

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے: حارث رؤف کا تنقید کرنے والوں کو جواب
دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے: حارث رؤف کا تنقید کرنے والوں کو جواب — October 26, 2026
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی بولنگ پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

حارث رؤف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے بولرز کو چھکے پڑتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں ماضی میں بھی تنقید سے نہیں گھبرایا اور آئندہ بھی تنقید سے خوف زدہ نہیں ہوں گا، کیونکہ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ میں اپنے کھیل میں بہتری کے لیے کام جاری رکھوں گا اور انشاء اللّٰہ ہم کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

اُنہوں نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ ٹیم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تینوں کا بنیادی مقصد مخالف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنا اور پاکستان کو میچ جتوانا ہے۔

حارث رؤف کے مطابق ٹیم میں ہر کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہا ہے اور شاہین کی موجودگی بولنگ اٹیک کے لیے فائدہ مند ہے۔

اُنہوں نے سہ ملکی سیریز میں اپنی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرنا مثبت پیش رفت ہے، تاہم جدید کرکٹ میں ٹیمز کو 350 یا اس سے زیادہ رنز بنانے اور ان کا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرنا ہو گی۔

پاکستانی کرکٹر نے مڈل اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بیٹنگ کا انداز تبدیل ہو چکا ہے اور بولرز کو اس کے مطابق اپنی حکمت عملی بہتر بنانا ہو گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ تیز رفتار بولنگ آج کی کرکٹ میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور میں اپنی فٹنس اور رفتار پر محنت جاری رکھوں گا تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھا سکوں۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی بولنگ پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل کا اظہار کر دیا۔ حارث رؤف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے بول...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn