بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی ذمہ داری روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے قبول کرلی ہے، حملہ آوروں نے ان کی بہن کو سبق سکھانے کی دھمکی بھی دی۔ میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع بریلی میں مشہور اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر ان کے والد پر فائرنگ کی گئی ہے، جس میں وہ محفوظ رہے۔ گولڈی برار گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی نے ان کے روحانی رہنماؤں کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا جس کی وجہ سے یہ حملہ کیا گیا ہے۔ گروہ نے دھمکی دی کہ ’آئندہ ایسا کیا گیا تو بالکل بھی نہیں بخشا جائے گا۔‘ دیشا اور ان کی بہن خوشبو کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ اداکارہ کی بہن کا کہنا تھا کہ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلا گیا ہے۔
Source: Social media
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟